دیر بالا ایک شخص جاں بحق

گل آباد، غربت سے تنگ شوہر نے بیوی بچے کو ذبح کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی گل آباد شیطان چوک میں افغان باشندے نے غربت سے تنگ آکر اپنی بیوی کو 6 ماہ کے شیرخوار بچے سمیت ذبح کر دیا۔ ملزم باقی بچوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا تاہم بچوں کے شور شرابہ پرسفاک قاتل فرار ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز مدعی محمد اسحاق ولد علی جان سکنہ افغانستان حال کسٹم چوک نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی 8 سال قبل چچازاد مجیب الرحمان ساکن افغانستان حال گل آباد کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔
گزشتہ روز اس نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی مسماة صیبہ بی بی اور 6 ماہ کے بیٹے محمد رحمان کو چھری سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی عمر تقریبا 26 سال تھی۔ ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کے مطابق ملزم واردات کے بعد افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر اسے موقع نہیں مل سکا اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے چھری برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ بیوی اس سے روز روز فرمائشیں کرتی تھیں اور وہ بیوی بچوں کی خواہشات پوری نہیں کر سکتا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار