نوشہرہ، پیرسباق میں دو افراد پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

نوشہرہ: ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرسباق میں گزشتہ روز ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ، ذرائع کےمطابق پیر سباق میں پرانی دشمنی کے ناطے فریقین کے مابین فائرنگ ہوئِی جس کی بدولت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
گولی کا نشانہ بننے والوں میں تیس سالہ وقاص اللّه اور 35 سالہ بلال احمد شامل ہیں اور دونوں پیرسباق کے رہاءشی تھے۔ ریسکیو نوشہرہ کی جانب سے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب