بنوں میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

بنوں: تھانہ میرا خیل کی حدود میں گزشتہ روز شہری پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، یاد رہے گذشتہ رات نامعلوم افراد نے مسمی ضیاء الرحمان کے گھر پر بھی دو دستی بم پھینکے تھے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ شخص نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان