بنوں میں پولیس اہلکار موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بنوں: بنوں کے علاقے میر اعظم داود شاہ میں پولیس کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تفصیلات کے مطابق عصمت اللہ کھیتوں کو پانی دینے میں مصروف تھا کہ اس دوران فریق دوئم کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر فریق دوئم نے طیش میں آ کر پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مذکورہ پولیس اہلکارشدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ