سوات، انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ

سوات: خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر مشیر وزیراعظم و صوبائی صدر ن لیگ انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں رہنما ن لیگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ بھی حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پولیس وین الٹنے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز