شبقدر، مٹہ مغل خیل میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی

چارسدہ: عیدالفطر کے بعد اب عیدالاضحیٰ بھی دو دو منائی جانے لگیں، تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقے مٹہ مغل خیل خواجہ وس میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی۔ مدرسہ پیر لعل الرحمان اور مسجد سوات استاد میں نمازعید ادا کی گئی اور اس کے بعد سنت ابراھیمی ادا کی گئی جبکہ بعض مساجد میں نمازعید ادا کی گئی لیکن عید قربان کل منائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر جس کی ایک تاریخ پر منانے کیلئے بارہا کوششیں کی گئیں لیکن ہر بار ناکامی ہی ہوئی اب عید قربان بھی الگ الگ تاریخوں پر منائی جانے لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان