نئے چیئرمین ذکاء اشرف

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز آمد پر بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس موقع پر انہیں پی سی بی ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے بھی دیکھا گیا۔
پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگرامور کو دیکھے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں استحکام، 100 اندیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ