کنگ چارلس سکاٹ لینڈ تاج پوشی

کنگ چارلس کی سکاٹ لینڈ میں تاج پوشی تقریب، شاہی نوادرات پیش

ایڈنبرگ(ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا۔ اس دوران کنگ چارلس کو سکاٹ لینڈ کا تاج اور دیگر شاہی نوادرات، عصا اور تلوار پیش کی گئی۔
کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی رواں برس مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم سکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔
1603 میں برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے سکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا