میر علی سرکاری سکول ٹیچر قتل

میر علی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر قتل

میرعلی: ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سرکاری سکول کا استاد قتل۔ ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے حکیم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سرکاری سکول کے استاد ملک عتیق الرحمان جاں بحق ہو گئے۔ مقتول گورنمنٹ پرائمری سکول مبارک شاہی کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے