افغانستان سویڈن

افغانستان نے سویڈن کسیاتھ تمام سرگرمیاں معطل کر دیں

کابل: سویڈن میں گزشتہ روز ہونے والے توہین قرآن کے واقعہ کے بعد سے پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معافی مانگنے تک معطل کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکومت نے سویڈن میں پیش آنے والے توہین قرآن کے واقعے کے خلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توہین قرآن اورمسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی۔
ترجمان طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام سرکاری ادارے اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
اعلامیے میں طالبان کی جانب سے دیگر مسلم ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کے خلاف اپنے تعلقات پر نئے سرے سے غور کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ