دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 19 جولائی 1947ء کو کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 برس گزر گئے لیکن آج بھی وہاں کے بچے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی اور اسی دن کی یاد میں کشمیری دن یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں۔
سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنطیم مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس 19 جولائی 1947 کو چوہدری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا۔ پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی۔
اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی اور اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کی کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کر لیں لیکن اکتوبر 1947 میں کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیری میں مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ان پر بے شمار مظالم ڈھائے لیکن کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا