پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا

پاکستان پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا کےعہدیداروں کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کےعہدیداروں کی تقرریوں کا اعلان کر دیا، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے عہدیداروں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سرتاج خان، سلیم خان، طارق خٹک، افسرالملک پی پی پی خیبرپختونخوا کے لئے نائب صدور مقرر ہو گئے۔
گوہر انقلابی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ضیاء اللہ آفریدی کو صوبائی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا، فرزند علی وزیر صوبائی کوآرڈی نیشن، سجاد شیرازی ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز