فیس بک پر دوستی

فیس بک پر دوستی، بھارتی لڑکی پاکستانی محبوب سے ملنے دیر پہنچ گئی

سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک پر دوستی عشق میں بدل گئی اور بھارتی لڑکی پاکستانی محبوب سے ملنے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر پہنچ گئی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔
بھارتی لڑکی انجو کا بیان ہے کہ ہم دونوں کے درمیان فیس بک پر ہوئی دوستی محبت میں بدل چکی ہے میں نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
سیکیورٹی ذرائع نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا ہے کہ انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں نے شادی کی یا نہیں۔
ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس کو بتایا کہ بھارت سے فیس بک دوستی کے بعد لڑکی دیر پہنچی ہے، لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، انڈیا سے دیر بالا آنے والی لڑکی پولیس کے ساتھ ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے تفتیش کررہی ہیں، لڑکی جیسے ہی کلیئر ہوگی تو میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد