آرمی چیف کمانڈر سینٹکام ملاقات

آرمی چیف سے کمانڈر سینٹکام کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی