گانڑا پریمیئر لیگ

جنوبی وزیرستان، گانڑا پریمیئر لیگ کا ٹائٹل گام کوٹ ٹیم کے نام

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں منعقد شاندار گانڑا پریمیئر لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، 20 جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں وزیرستان بھر سے مجموعی طور پر 72 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ گانڑا پریمیئر لیگ کے فیصلہ کن میچ میں کوٹ ولی الیون اور گام کوٹ گانڑا کچ کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئے جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور گام کوٹ ٹیم نے کوٹ ولی الیون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ونر ٹیم، رنر اپ ٹیم، بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ باولر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو انعامات سے نوازا گیا۔ گانڑا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں اعلی حکام، علاقائی مشران، باشندوں اور کھیل کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیرستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے عوام انتہائی خوش ہیں اور لوگ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے بھر میں کھیل کے میدان سج رہے ہیں جو وزیرستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے میں نہایت اہم کرادار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کی چار جامعات میں پرو وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی