وزیراعظم باجوڑ

باجوڑ دھماکہ: مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ دھماکے کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو الگ الگ ٹیلی فون کر کے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کا عہد ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی، وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی ٹیلی فون کر کے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان