دہشتگرد کارروائیاں قابل مذمت ہیں، یو این سیکیورٹی کونسل

ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر قسم اور شکل کی دہشتگردی کو عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، سیکیورٹی کونسل کی جانب سے تمام متعلقہ ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیا گیا.
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں، ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد کارروائیاں مجرمانہ فعل اور قابل مذمت ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر