امریکا کی باجوڑ حملے کی مذمت، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک: امریکا نے باجوڑ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) جلسے میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پرامن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں۔ انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 63 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ