چین میں بارشوں اور سیلاب سے 20 افراد ہلاک، 19 لاپتہ

ویب ڈیسک: شدید بارشوں نے چین میں بھی تباہی مچا دی، بارشوں سے آنے والے حالیہ سیلاب سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہو گئے۔ اس حوالے سے چین کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث 20 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہیں۔ شدید بارشوں کے ساتھ "ڈوکسوری” نامی طاقتور طوفان ہفتے کے روز چین پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل فلپائن اور فجی سے بھی یہ ٹکرایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ حالیہ برسوں میں چین میں ہونے والی شدید ترین بارشوں میں سے ایک ہے۔
ان شدید بارشوں سے بیجنگ شہر کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں اور سڑکیں کیچڑ سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2012 کے طوفان کے بعد سے یہ بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے جس میں 79 افراد ہلاک اور دسیوں ہزار بے گھر ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا: "اس وقت کے مقابلے میں اس بار سیلاب زیادہ ہے۔”

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ