چین میں طوفانی بارشیں، 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

ویب ڈیسک: چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چین میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے 12 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہا لے گیا جبکہ چین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے ہر سو تباہی پھیلا دی۔ شدید بارشوں کے باعث گھر، سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے جبکہ گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 12 لاکھ افراد کی نقل مکانی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گئی، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی