تین ملین سے زائد افغان غذائی قلت کا شکار ہیں، ڈبلیو ایف پی

ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اس تنظیم کی مدد سے افغانستان میں 40 لاکھ سے زائد بچوں اور خواتین میں غذائی قلت سے بچاؤ کے لیے خصوصی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں لکھا کہ اس وقت تین ملین سے زائد افغان غذائی قلت کا شکار ہیں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح کیلئے بنی تنظیم یونیسیف نے کہا تھا کہ 2023 کے پہلے پانچ مہینوں میں اس نے افغانستان میں غذائی قلت کے شکار 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کی مدد کی ہے۔ یونیسیف نے یہ بھی کہا کہ صرف مئی کے مہینے میں اس نے تقریباً 60,000 غذائی قلت کے شکار بچوں کا علاج کیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان