افغان مہاجرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 75 ملین ڈالر دیئے، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2021 سے اب تک اس نے افغان مہاجرین کی مدد کے لیے پاکستانی اداروں کو 75 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد دی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ اس نے گزشتہ دو سالوں کے دوران نئے آنے والے افغان مہاجرین کی خدمت کرنے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنے اور خوش آمدید کہنے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی ہے۔ 75 ملین ڈالر کی امریکی امداد کے حوالے سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں ضروری امداد ملنے کے بجائے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس سب کے ساتھ پاکستان کو افغان مہاجرین کا سب سے بڑا میزبان ملک کہا جاتا ہے لیکن اس پر ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے