نیو یارک، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد امریکی زنور جعفری کو نیو یارک میں اپنے پانچ سالہ بیٹے کے سامنے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوفولک کاؤنٹی پولیس نے اس ہولناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 33 سالہ مصباح بتول اور ننھی عزیہ برینٹ ووڈ میں ان کے خاندانی گھر میں مردہ پائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاقو مارنے کے واقعے کی اطلاع ملزم کی والدہ نے پولیس کو دی، انہوں نے مزید کہا کہ لاشیں جو بیڈ روم میں پڑی تھیں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ پانچ سالہ لڑکا اس واقعے میں محفوظ رہا، انہوں نے مزید کہا کہ رشتہ داروں نے اسے عارضی طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی