وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز شریک ہونگے،اجلاس میں وزیراعظم کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات بھی دیں گے۔