پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے، امریکہ

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار نہیں دے سکتے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو یہ روسی اپوزیشن رہنما الیگزینڈر ناوالنی کے معاملے سے کیسے مختلف ہے۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جب کہ ناوالنی کے معاملے پر روس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو ہر طرح کے مختلف طریقوں سے ہمارے جوابات کی وضاحت کرنے دوں گا۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب