ایکسائز اہلکار گرفتار

درہ آدم خیل پولیس کی منشیات سمگلرز کیخلاف اہم کامیابی، ایکسائز اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: درہ آدم خیل پولیس نے منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز ملازمین کو گرفتار کر لیا اور ایکسائز اہلکاروں کی سرکاری گاڑی کے خفیہ خانے سے آٹھ کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق مزید تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 سو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان تھانہ منتقل کر کے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیئے گئے۔ دوسری جانب ڈی جی ایکسائز اکمل خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے والے اہلکار معافی کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزا ملنے کے بعد نوکری سے ان اہلکاروں کو برخاست کیا جاے گا، ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا