بین الاقوامی تائیکوانڈو

بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کے میڈلسٹ پلیئرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: کرغزستان میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں مسعود آفریدی اور قیصر خان کے اعزاز میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیات خالد وقار، ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس نعمت اللہ مروت اور دیگر نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا سٹیڈیم پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور ہار بھی پہنائے جنہوں نے کرغزستان کے شہر بیشکک میں منعقدہ جی ٹی ایف گلوبل تایکوانڈو ورلڈ کپ چمپئن شپ میں پاکستانی کی نمائندگی کی، اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 40 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کی طرف سے دو رکنی ٹیم نے سینئر کیٹگری میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جنہوں نے انفرادی فل کنٹکٹ فائٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس نعمت اللہ مروت نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عدم تشدد کی پالیسی زیادہ طاقتور ہے، اسد قیصر