نگراں وزیراعظم

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہوئی تاہم حتمی نام پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم کل دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر مشاورت کرنی ہے، اس پر آج وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، کل تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم کے ناموں پر غور کروں گا، کل وزیراعظم سے دوبارہ نگراں وزیراعظم کےناموں پر مشاورت ہو گی۔
راجہ ریاض نے کہا کہ سب عزت دار لوگ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نام فائنل ہونے سے پہلے نام ڈسکلوز نہیں کریں گے، کل امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہو جائیں گے، کل فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس