جشن آزادی سپورٹس گالا

جشن آزادی سپورٹس گالا کل سے شروع ہوگا، شاہ فیصل

سپورٹس گالا میں دس مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ کلچرل نائٹ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔
ویب ڈیسک: ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کل سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگا، جس میں دس مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ کلچر نائٹ اور آتش بازی کا مظاہر بھی منعقد کیا جائیگا، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچ شاہ فیصل نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود کی خصوصی ہداہت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹبال، کرکٹ، تائیکوانڈو، جمناسٹک، جوجتسو، سکواش اور انٹرنیشنل تائیکوانڈو کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے کھلاڑی بھرپور شرکت کرینگے۔ باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس نعمت اللہ مروت کرینگے، آزادی سپورٹس گالا 14 اگست تک جاری رہیگی جبکہ 13 اگست رات کو فیملیز کیلئے کلچر نائٹ اور آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا جائیگا، سپورٹس گالا تقریبات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں صیہونیوں کی گولہ باری، 15 فلسطینی شہید، متعدد زخمی