سونا فی تولہ مہنگا

ڈالر 3.26 روپے اور سونا 11 سو روپے فی تولہ مہنگا

ویب ڈیسک: پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں اب تک 3.26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافہ کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 291.75 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ڈالر کی قیمت 298 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدات کے لئے ادائیگیاں ہیں تو دوسری جانب آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت ڈالر کی آزادانہ تجارت بھی ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر گھٹ کر 1903 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 222900 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 191101 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی مجسمہ برآمد کر لیا