پلاسٹک پر پابندی

پلاسٹک سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے غیر تحلیل شدہ پلاسٹک سے بنے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنیکی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت کپ، چمچ، کھانے کے برتن، چاقو، ٹرے اور دیگر پلاسٹک ڈسپوزایبل سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس وقت بازاروں میں پلاسٹک کا سامان کھانے پینے کی چیزوں کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے جس سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کیساتھ ماحولیاتی آلودگی بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل حکومت نے غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، خرید و فروخت پر پابندی عائد کی اور قانون کے تحت یہ قابل سزا جرم ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شاپنگ بیگ تیار کرنیوالی فیکٹریاں بند کر دی گئی تھی تاہم پلاسٹک شاپنگ بیگ اور دوسرا سامان تیار کرنیوالی فیکٹریوں نے دوبارہ کام شروع کیا ہے اور شہر بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ اور دوسرا سامان فروخت کیا جارہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک ڈسپوزایبل اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے جس پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے :ٹرمپ کی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی دھمکی