آئی سی سی کا ورلڈ کپ ٹکٹس

آئی سی سی کا ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت 25 اگست سے شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 25 اگست کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا آغاز بھارت کے شہر احمد آباد میں 5 اکتوبر کو ہوگا۔ ایونٹ میں میزبان بھارت کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنائی میں آسٹریلیا کے ساتھ شیڈول ہے جس کے بعد ورلڈ کپ کا سب سے اہم اور ہائی وولٹیج میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ شائقین کو تمام میچوں کے ٹکٹس کے حصول کے لیے فوری رسائی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ تمام مراحل میں ٹکٹوں کی فروخت ایک منظم انداز میں کی جائے گی۔ نظرثانی کے بعد جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم احمد آباد میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی