بین سٹوکس ریٹائرمنٹ واپس

بین سٹوکس کا ورلڈ کپ کیلئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے ورلڈ کپ کے پیش نظر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دفاعی چمپئن انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں اپنی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے سٹوکس نے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ایک روزہ کرکٹ میں واپسی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹر لیوک رائٹ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ تمام مداح بین سٹوکس کو انگلینڈ کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی