سٹیٹ بینک قرض

2023ء میں 13 ہزار 7 ارب روپے قرض لیا گیا، سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023 میں حکومت کی جانب سے لئے گئے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مالی سال 2023 میں 13 ہزار 7 ارب روپے قرض لیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 60 ہزار 839 ارب روپے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023 کے اختتام پر حکومت کا مقامی قرض 38 ہزار 808 ارب روپے ہے جب کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 30 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے :ٹرمپ کی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی دھمکی