ڈیمز بھر گئے

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 بڑے ڈیمز ایک ساتھ بھر گئے

ویب ڈیسک: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ ایک ساتھ پانی سے بھر گئے۔ پاکستان میں پانی کے حوالے سے مجاز ادارے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تینوں ڈیمز ایک ہی روز مکمل صلاحیت سے بھرنا تاریخی واقعہ ہے۔ آبی ذخائرمیں 1 کروڑ 34 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔ ڈیمز میں پانی کے ذخیرہ سے متعلق ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 550 فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں 73 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 242 فٹ کی سطح پر ہے۔ چشمہ ڈیم میں 2 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی سطح 649 فٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھے گا، قوانین میں ترامیم منظور