نئے اسلحہ لائسنس پر پابندی

ملک بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ملک بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرفراز بگٹی نے قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضٰی اور دیگر حکام نے کیا۔ نگران وزیر کو وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی شرمناک اور رسول پاک ۖ کی تعلیمات کے منافی ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نگران وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بند رہے گا