کیمپ ڈیوڈ سہ فریقی

کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی مذاکرات، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی شرکت

ویب ڈیسک: سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد چین اور شمالی کوریا کے بارے میں خدشات کے تناظر میں کیا گیا، امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصبوں کا کیمپ ڈیوڈ میں خیر مقدم کرتے ہوئے ایک تاریخی سہ فریقی سربراہ اجلاس کا آغاز کیا۔ اجلاس کا مقصد چین اور جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں سلامتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
جو بائیڈن نے جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو اور جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طویل عرصے سے یہ ترجیح رہی ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا سے تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سربراہی اجلاس پہلی بار امریکی صدر کی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ہو رہا ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تینوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری خطرات اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے قدموں کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آتشزدگی کا شکار سعودی ایئرلائن کا طیارہ فعال، جدہ روانہ