منظور آفریدی گاڑیوں کی واپسی

سابق نگران وزیر منظور آفریدی سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے سابق نگران وزیر منظور آفریدی جاتے جاتے 4 گاڑیاں ساتھ لے گئے، محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق نگران وزیر منظور آفریدی عہدہ نہ ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں ساتھ لے گئے ہیں جن کی واپسی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آفیسر انچارج نے اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ منظور آفریدی وی 8 سمیت چار قیمتی گاڑیاں ساتھ لے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز کے ذریعے منظور آفریدی سے گاڑیاں واپس لی جائیں۔ یاد رہے کہ صوبائی نگران کابینہ گزشتہ روز تحلیل کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب، خصوصی پیکیجز کا اعلان