خیبر روڈ بندش

خیبر روڈ کی بندش پر پشاور ہائیکورٹ کے جج کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک: پشاور میں خیبر روڈ کو وی آئی پی موومنٹ کیلئے بند کرنے پر ہائیکورٹ کے جج نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان احتجاجاً اپنی گاڑی سڑک پر چھوڑ کر پیدل ہائیکورٹ چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر روڈ کو آئی جی ایف سی کا قافلہ گزرنے کیلئے بند کیا گیا تھا، جسٹس صاحبزاد اسد اللہ ہائیکورٹ آرہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے مس ہیپ کیا اور خیبر روڈ کی بندش کے دوران ان کی گاڑی کو ججز کالونی سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، ذرائع کے مطابق خیبر روڈ کی بندش پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اپنی گاڑی خیبر روڈ پر کھڑی کر کے پیدل ہائیکورٹ چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے حکام نے معذرت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا