چندریان 3

چندریان 3 چاند پر پانی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف

ویب ڈیسک: چندریان 3 نامی بھارتی سیٹلائٹ چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ اترنے کے بعد وہاں پانی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف ہو گئی ہے، نئی دہلی سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چندریان 3 کا یہ مشن بھی چاند پر پانی کی تلاش کا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت چاند کے جنوبی قطب پر سیٹلائٹ بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا، جہاں ہمیشہ اندھیرا رہتا ہے۔
بھارت سے پہلے روس نے بھی چاند کے اس حصے میں جانے کی کوشش کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل وہ سیٹلائٹ لانچ کرتے وقت چاند سے ٹکرا گیا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اس بھارتی سیٹلائٹ نے چاند کے قطب جنوبی کی پہلی تصاویر بھی بھیجیں جن میں ایک خصوصی تحقیقی آلہ کو سیٹلائٹ کے مرکزی انجن کو چھوڑ کر چاند کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند