ناروا لوڈ شیڈنگ احتجاج

ناروا لوڈ شیڈنگ اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف پشاور کی تاجر برادری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: پشاور بھر میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کے ساتھ تاجر برادری بھی سراپا احتجاج ہے، کریمپورہ بازار، جھنڈا بازار، سرکہ فروشان بازار, عطائی خان بازار اور اسی طرح دیگر بازاروں کے صدور اور دکانداروں نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھاری بھرکم بل کی ادائیگی بہت مشکل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شہری خودکشی کرنے کو تیار ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرے میں تاجر برادری نے کہا کہ شہر بھر میں کاروبار متاثر ہو چکے ہیں آمدن نا ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین نے کہا کہ واپڈا، پیسکو حکام اپنا قبلہ درست کر لیں ایسا نا ہو کہ خوفناک دن آئے اور ان کے خلاف پوری قوم کھڑی ہو جائے، اس موقع پر مظاہرین نے نگران حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل