چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر صوبائی رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیتے ہوئَے کہا ہے کہ عمران خان کی سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدالت نے قانون کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا آئینی اور قانونی حق دیا گیا، امید ہے اس کیس کی اپیل بھی جلد منظور کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسے بے بنیاد کیسز کی وجہ سے قانون مذاق بن گیا ہے، امید ہے انتظامیہ سابق وزیراعظم کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرے گی۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ایسے بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ