اسد قیصر، رنگیز خان اور عاقب اللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ کے کیسز کی سماعت پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی، سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا بابر علی خان نے کی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے اسد قیصر، رنگیز خان اور عاقب اللہ کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق سپیکر نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی، عدالت نے آج کے لئے اسد قیصر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے