نگران کابینہ میں توسیع، مزید 2 صوبائی وزراء نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نگران صوبائی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، مزید دو صوبائی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، نگران صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا، یاد رہے کہ بحثیت نگران صوبائی وزراء حلف لینے والوں میں انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان شامل ہیں۔ نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل سمیت دیگر نگران صوبائی وزراء، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد