پشاور، بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، بل نذر آتش کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پشاور کے عوام میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، عوام نےاحتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف پشاور کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بل فورا کم کئے جائیں، اس دوران انہوں نے بل نذر آتش بھی کئے۔
پشاور کے شہری بھاری بجلی بلوں سے کافی پریشان ہیں اور بجلی یونٹ کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ اے سی کے بغیر ہی بجلی کا بل 20 ہزار سے زائد آرہا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی پریشان کر دیا، صرف پنکھے اور روم کولر استعمال کرنا بھی شہریوں کے بس سے باہر ہوگیا ہے۔ ایسے میں بچے اور ضعیف العمر افراد کیلئے بہت مشکلات ہیں، حکومت کو ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے بلوں مِیں کمی کرنی چاہئے۔ احتجاج کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے کہاں جائیں، گھر کا خرچہ چلائیں، بچوں کا پیٹ پالیں، ان کی سکول فیسیں دیں یا بجلی کا بل بھریں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام پر بے جا طلم بند کر دینا چاہئِے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا