پشاور یونیورسٹی کیلئے 325 ملین روپے کی گرانٹ جاری

ویب ڈیسک: مالی مشکلات کی شکار پشاور یونیورسٹی کے لئے صوبائی حکومت نے تنخواہوں کی مد میں 325 ملین روپے جاری کر دئیے، قائم مقام وی سی جامعہ پشاور نے اس حوالے سے کہا کہ ملازمین کو اگست کے مہینے کی تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں تھے۔
محکمہ خزانہ نے محکمہ اعلی تعلیم کی سفارش پر تنخواہوں کے لیے 325 ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی، ڈاکٹر جہان بخت کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت چیف سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ خزانہ اور محکمہ اعلی تعلیم کا 325 ملین کی گرانٹ جاری کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں۔
وی سی پشاور یونیورسٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے، گرانٹ جاری کرنے پر یونیورسٹی کو فوری ریلیف مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں