خزانہ پولیس کیساتھ فائرنگ تبادلہ میں دو مشکوک افراد ہلاک

ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی تھانہ خزانہ پولیس پر فائرنگ واقعہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ خزانہ پولیس نے دوران گشت علاقہ سیوان روڈ پر موٹر سائیکل پر تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا اور اس کے بعد فرار ہونے لگے، ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے مشکوک افراد کا تعاقب کیا اور ایک کلومیٹر کے فاصلہ کے بعد دوبارہ مشکوک افراد کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراس فائرنگ سے دو مشکوک نامعلوم افراد ہلاک جبکہ مسلح پارٹی کے ایک مشکوک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نفری کے ہمراہ پہنچ گئے، دونوں نعشوں کو بعرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ جبکہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک افراد سے تین عدد پستول، تین عدد موبائل فونز اور موٹرسائیکل برامد کر لی گئی، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیساتھ ساتھ ناکہ بندیوں پر بھی سخت چیکنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان