پشاور، 8 ماہ میں مختلف تنازعات پر قتل کے 371 مقدمات درج

ویب ڈیسک: سی سی پی او اشفاق انور نے کہا ہے کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران مختلف تنازعات پر قتل کے 371 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 555 ملزمان جبکہ اقدام قتل کے 578 مقدمات میں ملوث 1005 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اشفاق انور نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر جرائم میں ملوث 4 ہزار 9 سو سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے۔
پشاور میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران مختلف تنازعات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، سی سی پی او پشاور کے مطابق ملزمان سے 456 کلاشنکوف، 544 رائفلز 283 شارٹ گنز، 26 ہینڈ گرینیڈ جبکہ پانچ ہزار سے زائد پستول برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان