پشاور ٹریفک مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک: ایڈیشنل چیف سیکٹریری زبیر اظہر قریشی کی صدارت میں پشاور ٹریفک مسائل کے حوالے سے تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ سیکرٹری مشرف خان، ٹرانس پشاور کے سی ای او ڈاکٹر طارق عثمان، ٹریفک پولیس پی ڈی اے پشاور کینٹ بورڈ، سی اینڈ ڈبلیو، این ایچ اے، اربن یونٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ اداروں سے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تجاویز لیں، علاوہ ازیں اس اجلاس میں پیر زکوڑی پل، ناردرن بائی پاس روڈ، باڑہ روڈ روٹ اور رنگ روڈ کے مسائل پر بحث کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی