پشاور، بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف رٹ دائر کر دی گئی ہے، درخواست گزار نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلوں میں 13 اقسام کے ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ بجلی بلوں میں ٹیکسز کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
درخواست گزار کے مطابق انہی ٹیکسز کے لگانے کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، بجلی بلوں میں سیل اور انکم ٹیکس غیرقانونی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کنڈا مافیا کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جا رہا ہے اور واپڈا ملازمین کی مفت بجلی سے بھی عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
دائر رٹ میں بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کو غیرقانونی قراد دیئے جانے، واپڈا ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں کو کم کئے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔
امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتیں، نیپرا، سیکرٹری توانائی اور واپڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ